ایک نئی زبان کا سیکھنا

سمندر کے قریب
ایک عمارت میں
جہاں میرے
اور پڑوس کے کتے کے سوا
کوئی تنہا نہیں پہنچتا
میں ایک نئی زبان سیکھ رہا ہوں
اپنے آپ سے باتیں کرنے کے لیے