سید شہریار کاظمی

سید شہریار کاظمی کے تمام مواد

11 مضمون (Articles)

    اچھے اور برے القابات کا احوال

    اچھے برے القابات

    لازمی ہے کہ ہم لوگ اپنے رویوں کا محاسبہ کرتے ہوئے اس بات کا ادراک کریں کہ ہمارے بعض رویے ہمارے اقارب  کے لیے رنج کا باعث بن رہے ہیں۔ ہمیں ایسے رویوں کو ختم کرتے ہوئے، اچھے رویوں کو فروغ دینا چاہیے۔ ہمیں مسئلہ نہیں بلکہ مسئلے کا حل بننا چاہیے۔ ایک ایسی روایت کو ترک کرکے جو ہمارے لیے آگے چل کر باعث شرم ہو، ایک ایسی روایت کو اپنے پیچھے چھوڑنا چاہیے، جو ہمارے اور ہماری نسلوں کے لیے مفید ہو۔ ایک ایسی روایت جس پر ہم فخر کرسکے۔ یاد رکھیں! صرف وہی معاشرے پنپتے اور ترقی کرتے ہیں جہاں احترام باہمی اور عزت

    مزید پڑھیے

    اقبال نے طائر لاہوتی کو کس رزق سے باز رہنے کی تلقین کی؟

    اقبال کا شاہین

    اقبال کے نزدیک بلند پروازی کا مطلب انسان کا عظیم ہونا ہے۔ اقبال کی نظر میں عظمت انسانی یہ ہے کہ انسان خود شناس ہو، اسے عرفان ذات حاصل ہو، اور وہ اپنی توانائیوں کو مثبت کاموں میں خرچ کرتے ہوئے ذاتی اور قومی فلاح کا ضامن بنے۔ جبکہ تکبر، کینہ اور طمع انسان کی شخصی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ڈالتے ہیں۔ انسان دنیا اور دوسرے انسانوں میں گم ہوکر، عرفان ذات حاصل کرنے سے محروم ہوجاتا ہے۔ پس انسان کی پرواز میں کوتاہی انہی  جذبات سے پیدا ہوتی ہے۔ یہی جذبات جب ایک معاشرے کا حصہ بن جائیں زوال مقدر بن جاتا ہے

    مزید پڑھیے

    زمین کے ساکن یا متحرک ہونے کا سوال: امام احمد رضا بریلوی کی نظر میں

    نظام شمسی

    ممکن ہے کہ اس کتاب میں متعدد استدلال قابل جرح ہوں مگر یہ جرح ہمارے ناقدین اور سائنسی علوم پر تحقیق کرنے والوں کا کام ہے۔ اس سب کےعلاوہ یہ کتاب ذہن کو سوچنے کی صلاحیت دیتی ہے۔ اور تشکیک میں پڑنے کا عادی بنانے اور چیزوں کو بنا استدلال قبول کرنے کی بجائے ان پر جرح کرنے کی عادت ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہےاور قاری کی سوچ کو ایک نیا زاویہ عطا کرتی ہے۔ گو کہ اس کی زبان ذرا دقیق ہے اور موجودہ نسل کے اردو سائنسی اصطلاحات سے بے بہرہ ہونے کی باعث اس کا انگریزی ترجمہ زیادہ مقبول تصور کیا جاتا ہے۔

    مزید پڑھیے

    نی او لُد گئے اونٹاں والے، مائے نی میری اکھ لگ گئی

    ساربان

    مگر چٹانیں انجان رہتی ہیں کہ ان پر بہنے والا پانی کس کے کام آتا ہے, اور پنجاب کی زرخیز زمینیں چٹانوں کے درد سے نا آشنا ہیں۔ برہمن بتوں کے سامنے مالا جپتے ،اپنے دکھ بیان کرتے عمر گزار دیتے ہیں ،پھر بھی ان پتھروں کے درد کو نہیں سمجھ سکتے۔ یہ دنیا تضادات کا ایک مجموعہ ہے۔ محبت وہ کڑی ہے جو ان تضادات میں گھرے لوگوں کو جوڑتی ہے۔

    مزید پڑھیے

    اب عمر کی نقدی ختم ہوئی

    Obsession

    لیکن۔۔! ابھی سانس ہی درست نہیں ہوتی کہ سانس اکھڑنے کا سمے ہمیں آن گھیرتا ہے ، بلاوا آجاتا ہے اور زندگی بھر کی کمائی گئی دولت میں سے (استعارتاً) دس روپے ہی کفن دفن پر لگتے ہیں، بقیہ پانچ ہزار ہم پھر سے گم کردیتے ہیں۔

    مزید پڑھیے

تمام