اصل چہروں کا انکشاف کیا

اصل چہروں کا انکشاف کیا
ہم نے تبدیل ہر غلاف کیا


شہر بھر کی ہے کیوں زبانوں پر
جس کا نہ میں نے انکشاف کیا


جبر کو رہنما سمجھتے تھے
کیوں زمانے سے انحراف کیا


خیرگی بڑھ گئی ہے شہروں میں
تنگ آئے تو اعتکاف کیا


حرف حق ہم زبان پر لائے
صاف دنیا سے اختلاف کا


کب ہے انجمؔ کی پیروی آسان
کس نے سورج کا اعتراف کیا