اپنے ہی دل اپنوں کا دکھاتے ہیں بہت اسماعیل میرٹھی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں اپنے ہی دل اپنوں کا دکھاتے ہیں بہت ڈیڑھ اینٹ کی مسجدیں بناتے ہیں بہت ہر چند کہ ہیں دانت نہایت ہم درد لیکن جب ہل گئے ستاتے ہیں بہت