اللہ کے نام سے

خدا رام ہے اور خدا ایشور
وہ بھگوان ہے کل جہاں اس کا گھر
اسی کا کرم اور اسی کی دیا
یہ مکتب یہ تعلیم کا حوصلہ
کتابوں میں وہ کارخانوں میں وہ
زمیں ہی نہیں آسمانوں میں وہ
اسی کی نوازش کا اظہار ہیں
جو سر سبز و شاداب اشجار ہیں
اسی کی عنایت چمن رنگ و بو
محبت مسرت خوشی جستجو
برائی سے ہم کو بچائے وہی
اندھیرے میں رستہ دکھائے وہی
وہ رحمان ہے اور وہی ہے رحیم
گنہ گار کے حق میں رب کریم