آزادی

جب ہم نے چلنا سیکھا
ہمیں دوڑنا سکھایا گیا
جب ہم دوڑنے لگے
ہمیں بیساکھیاں تحفہ میں ملیں


جب ہم نے سوچنا شروع کیا
ہمارے چہرے مسخ کر دئے
جب ہم نے بولنا چاہا
ہمیں موت دے دی گئی