آپ ناحق ملال کرتے ہیں

آپ ناحق ملال کرتے ہیں
مفت جی کو نڈھال کرتے ہیں


جنس اخلاص اس زمانے میں
آپ بھی کیا کمال کرتے ہیں


مائل لطف تھے جو کل ہم پر
آج جینا محال کرتے ہیں


آپ ملتے ہیں جب کبھی ہم سے
لوگ لاکھوں سوال کرتے ہیں


بے پیے مے حرام ہوتی ہے
رند پی کر حلال کرتے ہیں


آپ زندہ ہو کس طرح عاصیؔ
دوست اکثر سوال کرتے ہیں