آج اور کل
آس پاس
سانس لیتی زندگی
امن چین کی
چاہت میں
اڑتے پرندے
گھر آنگن میں
ہریالی کے سائے
تازہ بہتی ہوائیں
روزمرہ زندگی کی
چھوٹی چھوٹی امیدیں
بہت کچھ باقی ہے ابھی
نئے سرے سے
دنیا کو
سجانے سنوارنے کے لئے
اپنے آج کو سنبھال کر
اور خوب صورت بنانے کے لئے