پاکستان باکسنگ کا ورلڈ چیمپئن بن گیا؛ عثمان وزیر ورلڈ چیمپئن

پاکستان کے لیے خوش خبری:عثمان وزیر،پہلا پاکستانی باکسر جو ورلڈ یوتھ چیمپیئن بن گیا

گزشتہ روز کھیل کے میدان پاکستان کو دو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔۔۔ایک پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے دی۔۔۔ایک اور خوش خبری جس کا زیادہ چرچا نہیں کیا جارہا ہے وہ باکسنگ کے میدان سے آئی ہے۔۔۔پاکستان باکسنگ کے میدان میں عالمی منظرنامے پر ایک بار پھر نمایاں ہوا ہے۔عثمان وزیر ورلڈ یوتھ چیمپیئن شپ جیتنے والا پہلا پاکستانی باکسر بن گیا۔
تفصیل کے مطابق باکسنگ کے میدان میں ایک ابھرتا نام عثمان وزیر نے گزشتہ روز (28 ستمبر 2022) جو بنکاک میں اپنے تھائی حریف کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن ( ڈبلیو بی او) ورلڈ ویلٹر ویٹ یوتھ چمپیئن شپ پر قبضہ جمالیا۔

عثمان وزیر اس ٹورنامنٹ کا اعزاز جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔انھوں نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ الحمد للّہ ، آخر کار میں نے ایک تاریخ رقم کی اور ڈبلیو بی او ورلڈ یوتھ چیمپیئن جیتنے والا پہلا پاکستانی بن گیا۔

یاد رہے کہ عثمان وزیر اے بی ایف ایشین چمپئن اور ورلڈ باکسنگ کونسل کا مشرق وسطیٰ کے چیمپئن ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

عثمان وزیر: باکسنگ میں پاکستان کی پہچان

عثمان وزیر 16 اپریل 2000 میں پید اہوا۔ آپ کو تعلق گلگت بلتستان کے خوب صورت پہاڑی علاقے اسطورہ کے رہنے والے ہیں۔ وہ اور ان کا خاندان 2009 میں اسلام آباد منتقل ہوگئے۔وہ عثمان "دی ایشین بوائے" وزیر کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ وہ پاکستان کے نوجوان باکسر ہیں۔ ورلڈ یوتھ چیمپیئن سے قبل ایشین باکسنگ چیمپئن کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔ وہ پہلے پاکستانی باکسر ہیں جنھوں نے  ایشین باکسنگ فیڈریشن (اے بی ایف) ویلٹرویٹ چیمپیئن شپ کا اعزاز جیتا۔

باکسنگ کیریئر کا آغاز کب کیا؟

عثمان وزیر حادثاتی طور پر باکسنگ کے میدان میں آئے۔ جب وہ 2015 میں اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال کھیل رہے تھے ان کی جسمانی چستی اور جسمانی صحت کی بدولت باکسنگ انتظامیہ نے ان کو باکسنگ میدان میں آنے پر آمادہ کیا۔
عثمان وزیر نے پروفیشنل باکسنگ کا آغاز 2018 میں کیا اور 2019 میں پہلی بار عالمی مقابلوں میں شرکت کی۔
پاکستان میں نوجوانوں کی صلاحیتوں اور قابلیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔۔۔ہماری نوجوان نسل عالمی سطح میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا ہنر جانتی ہے۔۔۔۔پاکستان زندہ باد