ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شاہین آفریدی اور شان مسعود شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا گزشتہ روز اعلان کیا۔ شاہین آفریدی ، شان مسعود اسکواڈ میں شامل، فخر زمان کو آرام دیا گیا، شعیب ملک اس بار بھی جگہ نہیں بنا سکے۔ ایشیا کپ فائنل میں شکست کے بعد کن کھلاڑیوں کو ٹیم سے آؤٹ کردیا گیا۔۔۔ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کون سی دو سیریز کھیلے گا؟ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پہلا معرکہ کس کے ساتھ ہوگا؟ یہ سب جانیے اس تحریر میں

کرکٹ کے مختصر فارمیٹ ( ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ) کے لیے پندرہ رُکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ ٹی ٹوینیٹی ورلڈ کپ 16 اکتوبر تا 13 نومبر 2022 تک آسٹریلیا میں منعقد ہورہا ہے۔ پاکستان نے 2009 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پر قبضہ جمایا تھا۔ 2007 میں فائنل میں پہنچا جبکہ 2010، 2012 اور 2021 میں سیمی فائنل تک کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہا۔

پندرہ رُکنی قومی اسکواڈ میں ٹاپ آرڈر بلے باز (بیٹسمین) شان مسعود کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ محمد وسیم جونیر اور شاہین آفریدی بھی اس اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ جبکہ فخر زمان، محمد حارث اور شاہنواز دھانی کو "اضافی کھلاڑی" کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

محمد وسیم جونیر جو ایشیا کپ کے دوران انجری(تکلیف) کا شکار ہوگئے تھے وہ اب ٹی ٹوینیٹی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے بے تاب نظر آرہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کا قومی اسکواڈ میں شمولیت سے ٹیم مضبوط ہوگی۔ شاہین آفریدی گھٹنے کی تکلیف کے اعلان کے لیے لندن میں موجود ہیں۔ وہ چند دنوں تک صحت یاب ہوکر 15 اکتوبر سے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں باؤلنگ کراتے نظر آئیں گے۔

آئ سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ:

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے 15 رُکنی قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی تفصیل درج ذیل ہے:

قومی اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، حیدرعلی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیر، نسیم شاہ، شاہین شاہ افریدی، شان مسعود اور عثمان قادر

اضافی کھلاڑی: فخر زمان، محمد حارث، شاہنواز دھانی

سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز اکتوبر 2022

یاد رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل 7 تا 14 اکتوبر 2022 کو پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے جس قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے وہی اسکواڈ سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز بھی کھیلے گا۔

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز؛ قومی اسکواڈ

انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھی سترہ برس بعد پاکستان کے دورے کے لیے کل (15 ستمبر 2022) پاکستان پہنچ چکی ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 20 ستمبر تا 2 اکتوبر 2022 کے درمیان سات ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

اس سیریز کے لیے اٹھارہ رُکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے:

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)،عامر اجمل،ابرار احمد، آصف علی، حیدرعلی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیر، نسیم شاہ، شاہین شاہ افریدی، شان مسعود، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں عامر اجمل اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان انگلینڈ سیریز، سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچوں کی تفصیل

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز 2022:

1۔ پہلا ٹی ٹوینٹی میچ؛ 20 ستمبر ، 2022 ، کراچی

2۔ دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ؛ 22 ستمبر ، 2022 ، کراچی

3۔ تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ؛ 23 ستمبر ، 2022 ، کراچی

4۔ چوتھا ٹی ٹوینٹی میچ؛ 25 ستمبر ، 2022 ، کراچی

5۔ پانچواں ٹی ٹوینٹی میچ؛ 28 ستمبر ، 2022 ، لاہور

6۔ چَھٹا ٹی ٹوینٹی میچ؛ 30 ستمبر ، 2022 ، لاہور

5۔ ساتواں ٹی ٹوینٹی میچ؛ 02 اکتوبر ، 2022 ، لاہور

 سہ ملکی (پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ) ٹی ٹوینٹی سیریز 2022

1۔ 7 اکتوبر 2022، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، کرائسٹ چرچ

2۔ 8 اکتوبر 2022، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، کرائسٹ چرچ

3۔ 11 اکتوبر 2022، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، کرائسٹ چرچ

4۔ 13اکتوبر 2022، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش کرائسٹ چرچ

5۔ 14 اکتوبر 2022، فائنل میچ

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022:

1۔ 23 اکتوبر 2022، پاکستان بمقابلہ بھارت، میلبورن

2۔  27 اکتوبر 2022، پاکستان بمقابلہ ونر گروپ بی، پرتھ

3۔ 30 اکتوبر 2022، پاکستان بمقابلہ ونر گروپ اے، پرتھ

4۔ 03 نومبر 2022، پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، سڈنی

5۔ 06 نومبر 2022، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، ایڈیلیڈ