ایشیا کپ فائنل میچ: کیا پاکستان دس سال بعد ایشیا کپ کا خواب پورا کرسکے گا؟

ایشیا کرکٹ کپ 2022 جو 27 اگست سے شروع ہوا تھا، آج حتمی کھیل یعنی فائنل میچ کھیلا جارہا ہے۔آج کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔۔۔سری لنکا کی بیٹنگ جاری۔۔۔

کیا پاکستان ایشیا کپ کا اعزاز اپنے نام کرسکے گا؟ سری لنکا کو نفسیاتی برتری حاصل، کس نے کتنے ایشیا کپ جیتے؟ کیا ٹاس جیتنے والا میچ بھی جیت جائے گا؟ آئیے ان پہلوؤں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

کیا ٹاس جیتنے والا میچ بھی جیتے گا؟

سنجے منجریکر نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ جو ٹیم سُپر فور میں ٹاس ہاری وہ فائنل میں نہیں پہنچ سکی۔ بھارت نے تین بار جبکہ افغانستان نے دو بار ٹاس ہارا۔سری لنکا سے متعلق ایک دل چسپ بات سامنے آئی ہے کہ وہ ایشیا کپ میں ٹاس جیت کر کسی میچ میں شکست نہیں کھائی۔ آج پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آج کے فائنل میچ میں بھی ٹاس کا فیصلہ میچ کی جیت اور ہار کو طے کرے گا۔

15 ایشیا کپ۔۔۔بھارت،سری لنکا اور پاکستان: کس نے کتنے اعزاز جیتے؟

آج دوبئی میں پندرہویں ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ آج فیصلہ ہوگا کہ ایشیا کپ پر کون قبضہ جماتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سے قبل سب سے زیادہ ایشیا کپ کے ٹائٹل(اعزاز) کس نے جیتے۔۔۔
1984 میں شروع ہونے والے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں اب تک بھارت نے سات ایشیا کپ جیتے۔
سری لنکا نے 14 میں سے پانچ ایشیا کپ کے اعزاز اپنے نام کیے۔
جبکہ پاکستان دو ایشیا کپ میں کامیابی حاصل کی۔

چند دل چسپ حقائق

1.یہ بات حیران کن ہے کہ ان 15 ایشیا کپ میں کبھی بھی پاکستان اور بھارت دونوں اکٹھے فائنل میں نہیں پہنچے۔
2.سری لنکا بارہویں بار ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچا ہے جبکہ پاکستان پانچویں بار فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔
3.پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین بار ایشیا کپ کے فائنل میں مدمقابل ہوئے۔ ان میں دو بار سری لنکا نے فتح حاصل کی۔ 1986 میں سری لنکا فاتح رہا، سن 2000 میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر پہلی بار ایشیا کپ جیتا۔ جبکہ سن 2014 میں سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر ایشیا کپ اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوانات