پاکستانی نوجوان حذیفہ ابراہیم نے جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی

اسکواش کے میدان سے پاکستان کے لیے ایک خوش خبری۔۔۔حذیفہ ابراہیم نے جونیئراسکواش چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی نوجوان کھلاڑی حذیفہ ابراہیم انڈر19 فرینک-ملیٹ جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ 2022 کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ تفصیل کے مطابق حذیفہ ابراہیم نے سری لنکن نژاد امریکی کھلاڑی رِشی سری واستوا کو فائنل میچ میں شکست دے کر اس اعزاز کو جیتا۔

تفصیل کے مطابق امریکہ میں منعقدہ فرینک-میلٹ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی نوجوان کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے سری لنکن نژاد امریکی کھلاڑی رِشی سری واستوا کو شکست دے کر جونیئر اسکواش چیمپئن بن گیا۔

حذیفہ ابراہیم نے اپنے حریف کو تینوں راؤنڈز میں ناک آؤٹ کردیا۔ حذیفہ ابراہیم گیارہ آٹھ، گیارہ نو اور بارہ دس اسکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ وہ اس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں کینیڈا کے کھلاڑی کو اور سیمی فائنل میں امریکی کھلاڑی کو شکست دے چکے تھے۔

جہانگیر خان کے بعد پاکستان اسکواش کے میدان میں  ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں ہورہا ہے۔ حذیفہ ابراہیم نے رواں برس بین الاقوامی سطح پر تیسرا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے اور مجموعی طور پر تیسواں (30) عالمی اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

حذیفہ ابراہیم کون ہیں۔۔۔؟ اب تک کتنے اعزاز جیت چکے ہیں؟

اسکواش کے بادشاہ جہانگیر نے ایک موقع پر کہا تھا: "اسکواش میری زندگی بن چکی ہے اور میں اس کھیل کا (زندگی بھر) مقروض رہوں گا۔"  کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد حذیفہ ابراہیم کی کہانی بھی اس قول کے عین مطابق ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ نوجوان اسکواش کے لیے ہی پیدا ہوا ہے۔ وہ 28 اکتوبر 2005 میں پیدا ہوا۔ اسے بچپن سے ہی اسکواش کھیلنے کا شوق تھا۔ اس شوق نے اسے قومی اور عالمی سطح پر اسکواش کی دنیا میں متعارف کروایا۔ اسکواش کے میدان میں عالمی سطح پر پے در پے کامیابیوں سے امید بندھی ہے کہ وہ اسکواش کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنے والوں میں اپنا نام لکھوا سکے گا۔

حذیفہ ابراہیم انڈر13 اور انڈر15 کیٹگری میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں رہا۔ اب تک تیس کے قریب عالمی اعزاز جیت چکا ہے۔ ان میں جاپان جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ، واشنگٹن ڈی سی گولڈ جیونیئر اسکواش اوپن ، ملائیشین جیونیئر اوپن انٹرنینشنل اسکواش چیمپیئن شپ 2017، ہوسٹن انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ 5.0 شامل ہیں۔