تعلیمی نصاب ایک بار پھر تبدیل: 6 درسی کتب تبدیل
پنجاب میں طلبہ کے لیے ایک بریکنگ نیوز آئی ہے کہ 6 درسی کتابوں کو رواں تعلیمی سیشن میں ہی تبدیل کردیا گیا ہے۔ کیا یہ فیصلہ طلبہ کے لیے اچھا ثابت ہوگا یا برے اثرات پائے گا؟ کون سی کتابیں تبدیل ہوئی ہیں؟ اس کا اطلاق کب سے ہوگا؟ درسی نصاب میں مزید کیا تبدیلیاں متوقع ہیں۔ کیا پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی درسی کتب سوفٹ یا ڈیجیٹل ایڈیشن میں بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں؟ یہ سب جانیے اس تحریر میں۔
کون سی درسی کتب تبدیل ہوئی ہیں؟
گزشتہ روز محکمہ تعلیم پنجاب کے ذیلی ادارے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے ایک مراسلہ جاری کیا جس میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کی 6 درسی کتب (ٹیکسٹ بک) کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا۔
مذکورہ بالا مراسلے کے مطابق نصاب سازی اور درسی کتب کی تیاری کے لیے بنائی گئی ایک کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ درج ذیل 6 ٹیکسٹ بکس رواں تعلیمی سیشن 2022-2024 کے لیے تبدیل کردیا گیا ہے۔
تبدیل شدہ یا نئی درسی کتب میں دو کتب نویں جماعت کی ہیں جس اسلامیات (تبدیل شدہ) اور ترجمہ قرآن مجید (نیا ایڈیشن) شامل ہیں۔ تبدیل ہونے والی کتب میں ایک گیارہویں جماعت کی ہے یعنی ترجمہ قرآن (نیا ایڈیشن)۔ جبکہ تین کتب بارہویں جماعت کی ہیں۔ ان میں انسانی جیوگرافی کا نیا ایڈیشن شائع کیا گیا ہے اور پریکٹیکل جیوگرافی اور مطالعہ پاکستان کا تبدیل شدہ ایڈیشن پیش کیا گیا ہے۔
کیا مطالعہ پاکستان اب انگریزی میں ہوگی؟
ایک اطلاع کے مطابق پنجاب میں مڈل کلاسز کی مطالعہ پاکستان کی کتب انگریزی میڈیم میں شائع کی جائیں گی۔ اساتذہ کرام نے مطالعہ پاکستان کو انگریزی میڈیم میں تبدیل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ نوجوان نسل میں پاکستان کی تاریخ سے نابلد رکھنے کا فیصلہ ثابت ہوگا۔ اس پر حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔
کیا مزید کتب بھی تبدیل ہوں گی؟
جی ہاں ! جناب حکومت پنجاب نے آئندہ برس مڈل کلاسز کی تمام درسی کتب "یکساں قومی نصاب2020" کے مطابق تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اکتوبر کے دوسرے ہفتے وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں پنجاب میں یکساں نصاب کے دوسرے مرحلے کا آغاز نئے تعلیمی سال سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیل کے مطابق چھٹی سے آٹھویں جماعت کی 7 کتابوں کا نصاب یکساں بنایا جائے گا۔
Muhammad Basharat Raja on Twitter: "فیصلے سے تمام طالبعلموں کا بلاتفریق ایک نصاب پڑھنے کا موقع ملے گا۔ کمیٹی نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی آٹومیشن کے معاہدے کی تجدید کی بھی منظوری دے دی ہے۔سٹیٹ بینک کے ساتھ راست پیمنٹ گیٹ وے کے ایم او یو کی بھی منظوری پنجاب سروسز سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترامیم کی بھی منظوری دے دی گئی۔ pic.twitter.com/e8SocX1caj / Twitter"
فیصلے سے تمام طالبعلموں کا بلاتفریق ایک نصاب پڑھنے کا موقع ملے گا۔ کمیٹی نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی آٹومیشن کے معاہدے کی تجدید کی بھی منظوری دے دی ہے۔سٹیٹ بینک کے ساتھ راست پیمنٹ گیٹ وے کے ایم او یو کی بھی منظوری پنجاب سروسز سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترامیم کی بھی منظوری دے دی گئی۔ pic.twitter.com/e8SocX1caj
اردو، انگلش، ریاضی، ہسٹری، جغرافیہ، جنرل سائنس اور کمپیوٹر سائنس کا نصاب یکساں ہوگا۔
یاد رہے کہ پنجاب میں یکساں قومی نصاب 2020 کے تحت گزشتہ برس پرائمری جماعت کی درسی کتب تبدیل کردی گئی۔ اس منصوبے کے تحت رواں برس مڈل کلاسز کی کتب یکساں قومی نصاب کے مطابق تبدیل ہونا تھیں لیکن اپریل 2022 میں اس پر عمل درآمد روک دیا گیا۔ اب حکومت پنجاب نے دوسرے مرحلے میں نئے تعلیمی سال سے مڈل کلاسز کی کتب یکساں قومی نصاب کے مطابق ہوں گی۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی درسی کتب کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟
اب پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی تیارکردہ درسی کتب کو ڈیجیٹل ایڈیشن (پی ڈی ایف) میں بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔۔۔۔اور وہ بھی بالکل مفت!
درسی کتب پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں وہاں سے مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی درسی کتب 2022 ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے