زندہ رہنے کی آس ہے اک شخص

زندہ رہنے کی آس ہے اک شخص
مجھ کو جیون میں راس ہے اک شخص


ایک مدت سے دور ہے لیکن
پھر بھی اس دل کے پاس ہے اک شخص


ورنہ میں کب کی مر گئی ہوتی
زندگی کی اساس ہے اک شخص


اس کے بن میں تو میں نہیں رہتی
کیا مرے تن کا ماس ہے اک شخص


میرے دل کی امنگ جانتا ہے
کس قدر خود شناس ہے اک شخص


اس میں اتنا ہی میل ممکن ہے
جس قدر خوش لباس ہے اک شخص