ذرہ

مجھے بانٹ کر کیا کرو گے
میں ذرہ ہوں ذرے کا جز کیا کرو گے
مگر میرے یارو
جو تم مجھ کو آزاد کر دو حصار بدن سے
تو اک موج بن جاؤں گا میں
توانائی میں غم کی تبدیل ہو جاؤں گا میں
نئی شکل پا کر
تمہارے بہت کام آؤں گا میں