زرد پتے
خزاں کے پتے گل و یاسمن کی وادی میں
اڑا کے لائے ہیں باد شمال کے طوفاں
یہ زرد پتے ہیں یرقاں زدہ درختوں کے
یہ زرد پتے ہیں مدقوق زندگی کے نشاں
خزاں کا سایہ نہ پڑ جائے اس گلستاں پر
اٹھاؤ پرچم گل اے چمن کے متوالو
ہوا کے رخ کو بدل دو بہار کی موجو
اڑا دو سمت مخالف میں زرد پتوں کو