یہ دنیا کس چکر میں کھو جاتی ہے

یہ دنیا کس چکر میں کھو جاتی ہے
ہونے والی بات تو بس ہو جاتی ہے


تیرے حق میں میں تنہا رہ جاتا ہوں
ساری دنیا ایک طرف ہو جاتی ہے


اس کی یاد کے جگنو جاگتے رہتے ہیں
میری آنکھ تو پل بھر میں سو جاتی ہے


خود ہی تماشا بنتا ہوں خود کا فرحتؔ
یہ خاموشی کیا دل میں بو جاتی ہے