تجھ کو تکتا رہتا ہوں

تجھ کو تکتا رہتا ہوں
میں بھی تیرے جیسا ہوں


وہ مٹی ہو جاتا ہے
جس کو ہاتھ لگاتا ہوں


میں مٹی کے خوابوں سے
عشق بنا کے بیٹھا ہوں


آپ کو چھاؤں مبارک ہو
میں تو پیڑ اگاتا ہوں


میں کانچ کا چھوٹا سا گھر
کس کے لئے بناتا ہوں


کوئی مجھ سے بات کرے
ہر اک کا منہ تکتا ہوں


تم ہی تم تو ہوتے ہو
جب میں خود میں ہوتا ہوں