عالمی منظر نامہ

مغرب طالبان اوسلو مذاکرات: کیا افغانستان میں کوئی بڑی پیش رفت دیکھنے کو ملے گی؟

بین الاقوامی میڈیا کا طالبان پر اب کا رویہ کھلی دلیل ہے کہ اسے امریکہ کی طرح انسانی حقوق سے کوئی خاص دلچسپی نہیں۔ وہ صرف یہ نہیں چاہتے کہ طالبان کچھ ایسا کریں جس سے موجودہ عالمی سرمایہ دارانہ نظام کے متبادل کے طور پر کچھ ابھرنے کی امید پیدا ہو۔ وہ چپ چاپ سرمایہ دارانہ نظام کا حصہ بنیں اور اس کے اندر رہتے ہوئے جو کچھ کرنا چاہتے ہیں وہ کریں۔

مزید پڑھیے

یمن میں جاری جنگ کس کے مفاد میں ہے؟

پریشان کن حقیقت تو یہ ہے کہ یمن کے عام شہری بیرونی جارحیت سے کچلے گئے ہیں، بھوکے مر رہے ہیں اور اس بیماری کے دنوں میں بے یار و مددگار پڑے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس جنگ میں تین لاکھ ستتر ہزار افراد مارے گئے ہیں جن میں ستر فیصد بچے ہیں۔

مزید پڑھیے

فیس بک ہندوتوا کی خاموش حمایت کیسے کررہی ہے؟

بھارت میں سوشل میڈیا کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی کردار کشی کرنے کے لیے بھرپور طورپر استعمال کیا جارہاہے جس پر اس سے پہلے بھی کئی انسانی حقوق کی تنظیموں نے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ کئی تنظیموں نے براہ راست فیس بک کے مالک زکربرگ کو خطوط بھی ارسال کیے ہیں جن میں ان سے اپنی کمپنی کے اس غیر اخلاقی عمل میں حصہ بننے سے روکنے کی اپیل اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کی پاس داری کا مطالبہ کیا ہے، لیکن عملاً فیس بک کی طرف سے ان خطوط اور اس طرح کی اپیلوں کے جواب میں خاموشی ہی اختیار کی گئی ہے

مزید پڑھیے

آن لائن گیمبلنگ شکاریوں نے میرے شوہر کو مار ڈالا: ایک برطانوی عورت کی سچی کہانی

یہ کہانی ہمیں بتاتی ہے کہ جدیددنیا میں کس طرح آن لائن شکاری کمپنیاں معصوم لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتی چلی جاتی ہیں۔ کبھی فری بیٹنگ free betting کا لالچ دے کر انہیں دلدل میں گھسیٹتی ہیں اور کبھی آن لائن کوائن یا سکے دے کر انہیں ایسے سرابوں کا شکار بنادیتی ہیں جن کا انجام صرف موت ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے

کورونا کیسے نئے ارب پتی پیدا کررہا ہے؟

کورونا نے جہاں ایک طرف دنیا بھر میں لاکھوں انسانوں کو ہلاک کیا اور کروڑوں کوبے روزگار کرکے رکھ دیا وہیں اس وبا کی بدولت پہلے سے ارب پتی انسانوں کی دولت میں بے تحاشا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے اور نئے ارب پتیوں نے بھی جنم لیا ہے۔ صرف براعظم ایشیا میں اس وبا نے 20 نئے ارب پتی (ڈالرز کے لحاظ سے)پیدا کیے ہیں او رپہلے سے موجود ارب پتیوں کی دولت میں تین چوتھائی یعنی 75 فیصد اضافہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مکافات عمل: نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی جیل تک کیسے پہنچیں؟

انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا دفاع کیا تو ان کے چہرے سے انسانی حقوق کی علم برداری کا نقاب چاک ہو گیا۔ اس نقاب میں سے اقتدار کی خاطر سمجھوتا کیے ایک سیاست دان نکلا، جسے انسانوں پر ہوتے بدترین مظالم سے کوئی سروکار نہیں تھا۔ وہ تو ایسے ظالموں سے سمجھوتا کیے بیٹھا تھا جن کے مظالم کو چنگیز خان بھی دیکھے تو شرما جائے۔ پھر جب نقاب اترا تو ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کو اپنی اس لاڈلی سے ایوارڈ واپس لینے پڑ گئے۔

مزید پڑھیے

نفرت کے بیوپاری: فرانس کے بعد اب پورے یورپ میں مسلم دشمنی کو کیسے بیچا جارہا ہے؟

فرانس نے اگلے چھ مہینوں کے لیے یورپی یونین کی صدارت سنبھال لی ہے، اس صدارت کو صدر ایمانوئل میکرون یورپ کو دنیا میں زیادہ خود مختار بنانے کے اپنے ہدف کے لیے استعمال کرنے کا دعویٰ کررہے ہیں۔ لیکن یورپی مسلمان ایک اور وجہ سے یورپی یونین کی سربراہی فرانس کو ملنے سے پریشان ہیں، انہیں خدشہ ہے کہ فرانس کی مسلم مخالف سیاسی مہم جوئی یورپی یونین کی پالیسی سازی میں خطرناک حد تک پھیل جائے گی۔

مزید پڑھیے

کون ہے جو دنیا کو اسلحہ خانہ بنانے پر تلا ہے؟

یہ ہتھیاروں کی دوڑ کیا ہے؟ زمین کیوں ایک بڑے سے اسلحہ خانے کی صورت اختیار کرتی جا رہی ہے؟ کیوں ایٹمی ہتھیارو ں کے بعد بھی نئے ہتھیاروں کی ایجاد پر پابندی نہیں ہو پاتی؟ کیوں بعض انسانیت دوست عالمی قوانین صرف کاغذ کا ٹکڑا بن کر رہ جاتے ہیں؟

مزید پڑھیے

یوکرائن کے بعد قازقستان میں روسی مداخلت کے عزائم کیا ہیں؟

روسی مداخلت کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ قازقستان کے صدر کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے مدد کی درخواست کی گئی ہے لیکن دراصل بین الاقوامی سیاسی تجزیہ نگار اسے ماسکو کی ایک مرتبہ پھر دنیا پر اپنا اثر ورسوخ قائم کرنے کی پالیسی کے تسلسل کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو حالیہ برسوں سے تیزی کے ساتھ دنیا کے سامنے آرہی ہے۔

مزید پڑھیے

2022 میں ایشیا کے لیے سب سے بڑا سیاسی خطرہ کیا ہوگا؟

ماہرین کے نزدیک یہ دنیا میں ایک نئی سرد جنگ کا آغاز ہوگا۔ اس سرد جنگ کا اظہار کئی انداز سے 2022 یعنی مستقل قریب میں ہی ہونے جارہا ہےاورتجارت سے لے کر کھیلوں تک اس سرد جنگ کی دلچسپ مثالیں سامنے آنے والی ہیں ۔

مزید پڑھیے
صفحہ 11 سے 17