وہ جو دنیا سے گزر جاتے ہیں
وہ جو دنیا سے گزر جاتے ہیں
کوئی بتلائے کدھر جاتے ہیں
زندگی روز ہی دھمکاتی ہے
روز ہی موت سے ڈر جاتے ہیں
چھوڑ دیتے ہیں وہ پنجرے کو کھلا
اور پنکھوں کو کتر جاتے ہیں
ہم کو جینے نہیں دے گی دنیا
ہم چلو ساتھ میں مر جاتے ہیں
لوگ چلتے ہیں زمانے کی طرف
ہم جدھر گھر ہے ادھر جاتے ہیں