فاصلہ بیچ کا مٹا کیسے
فاصلہ بیچ کا مٹا کیسے
یاد اس نے مجھے کیا کیسے
اپنی پلکوں میں قید رکھا تھا
راج دل کا مرے کھلا کیسے
جسم کے پیرہن کے پار پہنچ
اس نے احساس کو چھوا کیسے
جنم دے کر میں گھونٹ دوں بولو
اپنی امید کا گلا کیسے
موت جس روز میرے دل کو ملی
بھول جاؤں وہ حادثہ کیسے
جو تیرے نام روح بھی کر دی
اب میرا مجھ میں کچھ بچا کیسے