وہ حمد رب جلیل
ہمیں تعلیم دیتا ہے
اشاروں سے کنایوں سے
اچھوتے استعاروں سے
کبھی تشبیہ کے روشن ستاروں سے
ہمارے ذہن و دل کی ہر تہ نا صاف کو
آلودگی سے پاک کرتا ہے
کبھی لفظوں کے تن پر سے
قبائے پر تکلف چاک کرتا ہے
ہر اک باطل رویے کو جلا کر
راکھ کرتا ہے