وہ اگر بے وفا نہیں ہوتا
وہ اگر بے وفا نہیں ہوتا
پھر کوئی مسئلہ نہیں ہوتا
قرض ہم پر ضرور تھا کوئی
ورنہ یہ سلسلہ نہیں ہوتا
جو محبت اسے بھی ہوتی تو
اس قدر فاصلہ نہیں ہوتا
ہے ہدایت ہماری ہی خود کو
دل سے اب مشورہ نہیں ہوتا
زندگی لے چلے جدھر چاہے
ہم سے اب فیصلہ نہیں ہوتا