وہ آنکھیں کیا جنہیں آیا نہ رونا

وہ آنکھیں کیا جنہیں آیا نہ رونا
دلوں کی موت ہے غم کا نہ ہونا


غموں کی آنچ حد سے بڑھ چکی ہے
بڑی مشکل ہے میٹھی نیند سونا


زمانے بھر کا غم اپنا لیا ہے
قیامت ہو گیا حساس ہونا