وقت

وقت اپنے ساتھ سب
خواہشیں سمیٹ کر چلا گیا
جنگلوں کی دھوپ میں
راستے بکھر گئے
تم کدھر چلے گئے
میں کہاں پہ آ گیا
ہر طرف تھی روشنی
پر دکھائی کیا دیا
وقت اپنے ساتھ سب
خواہشیں سمیٹ کر چلا گیا