نام

ہزاروں برس
پہلے کی بات ہے
کہ جب میں کسی چیز کو
کسی نام سے بھی
نہیں جانتا تھا
تو پھر میں
ہر اک چیز کو
نام دینے لگا
مگر آج جب
میں نے خود کو پکارا
تو حیران ہوں
کہ میں اپنے بارے میں
کچھ بھی نہیں جانتا ہوں
مرا نام کیا ہے
میں کون ہوں