وقت کو خوش نما بناتے ہیں
وقت کو خوش نما بناتے ہیں
آئیے قہقہہ بناتے ہیں
اس نے سب کچھ بنا کے بھیجا ہے
ہم یہاں کیا نیا بناتے ہیں
چل خلاؤں میں گھومتے ہیں کہیں
چاند پر نقش پا بناتے ہیں
دیکھنا ہے نئے یہ کوزہ گر
میری مٹی کا کیا بناتے ہیں
میں چراغوں میں لو بناتا ہوں
دنیا والے ہوا بناتے ہیں