وفا کی جنگ میں دونوں کا اشتراک ہوا
وفا کی جنگ میں دونوں کا اشتراک ہوا
کوئی شہید ہوا اور کوئی ہلاک ہوا
ادھر یقیں کا تو پہلے ہی گھر اجڑ چکا تھا
توقعات کا قصہ بھی اب کے پاک ہوا
کہ اس سے عشق کا دعویٰ تو کر رہے تھے سبھی
وفور شوق میں دامن مرا ہی چاک ہوا
برا نہیں بڑا نازک مزاج ہے مرا دوست
ذرہ سا ٹوک دیا کیا کہ میں بلاک ہوا
نشے کا زور تھا کل شب بلا لیا اس کو
غلط طریقے سے اک کام ٹھیک ٹھاک ہوا