اجالے بانٹ دینا تم

سفر پہ جب بھی نکلو تم
دیا جب بھی جلاؤ تم
ہمیشہ من میں رکھو تم
دیے کی لو بڑھانا ہے
اجالا بانٹ دینا ہے
سفر میں جب بڑھو گے تم
یقیناً جان لو گے تم
اجالے بانٹ دینے سے
سفر میں ساتھ دینے سے
محبت ساتھ رہنے سے
کبھی بھی کم نہیں ہوتی مسافت من نہیں چھوتی
نئی کرنیں ابھرتی ہیں
نئی راہیں بلاتی ہیں
دیے کی لو بڑھانا تم
محبت بانٹ دینا تم
اجالے بانٹ دینا تم