اداسی

وہ شخص جس کو ہنستے ہوئے گھر پسند تھے
وہ شخص جس کو بولتے منظر پسند تھے
وہ شخص جس کے ساتھ سمے خوش گوار تھا
وہ شخص جانے کتنے دلوں کا قرار تھا
کچھ وقت سے وہ حالت دنیا سے ہے خفا
خوشبو سے رنج کوہ سے دریا سے ہے خفا
آنکھیں اداس ایسی کہ ماتھے پہ بل پڑیں
افسردگان شہر کے آنسو نکل پڑیں
دنیا میں گم نہیں ہے غم ذات میں ہے گم
کیسے بتاؤں تم کو وہ کس بات میں ہے گم