تو کہاں ہوگا بھلا میرے جہاں سے

تو کہاں ہوگا بھلا میرے جہاں سے
تو تو اترا ہے زمیں پر آسماں سے


تم تو مہماں ہو ہمارے حکم دو کچھ
کچھ بتاؤ چاہئے کیا میزباں سے


پوچھتا ہیں جب کوئی تیرا پتہ تو
دیکھتا ہوں دھوپ آتی ہے کہاں سے


تو بہاریں ساتھ لے کر چل رہا ہے
احتیاطاً ڈر رہا ہوں میں خزاں سے


اس جہاں کو ہے مرمت کی ضرورت
چل کریں ہم ابتدا اپنے یہاں سے