تم نے اتنا بھلا دیا ہم کو
تم نے اتنا بھلا دیا ہم کو
جب بھی چاہا رلا دیا ہم کو
نیند تو خیر آ نہیں سکتی
پیار کا جو صلہ دیا ہم کو
خواب جھوٹے بڑے ہی سچے تھے
خواہ مخواہ کیوں جگا دیا ہم کو
آپ ایسا کبھی کرو گے نہیں
وقت نے ہی دغا دیا ہم کو
چاہتا ہوں جسے بہت زیادہ
خاک میں ہی ملا دیا ہم کو