تم ہو میری پریم کہانی کا کردار

تم ہو میری پریم کہانی کا کردار
میری فلم میں شوخ جوانی کا کردار


تیری فطرت مجھ سے میل نہیں کھاتی
الگ تھلگ ہے آگ سے پانی کا کردار


دس دس بار پڑھی ہے میں نے مہابھارت
کوئی نہیں ہے کرن سا دانی کا کردار


کرداروں کی بھیڑ ہے شامل اس میں پر
میں ہوں راجا تو ہے رانی کا کردار


یہ چمن گل اور اس میں سب لوگ ہیں پھول
تم ہو جیسے رات کی رانی کا کردار


تیرے ہونے سے ہی میرا ہونا ہے
جیسے بدن میں خون و پانی کا کردار