محبت ہے کیا چیز تم کو سکھا دیں

محبت ہے کیا چیز تم کو سکھا دیں
تم آؤ تمہیں ہم بھی اک آسرا دیں


یہ مانا محبت میں اڑچن بہت ہے
اگر تم جو چاہو ہر اڑچن ہٹا دیں


سوائے تمہارے کوئی اور نہیں ہے
یہ دل اپنا بھی چیر کر ہم دکھا دیں


دبایا کئی خواہشوں کو ہے اس نے
محبت کی اس کو نہ کوئی سزا دیں


کتابوں سے رشتہ پرانا ہے اپنا
جو آؤ کبھی گھر تو تم کو دکھا دیں