اگلا صفحہ
تخلیق کے خمار میں چور
ایک خوش گوار موڑ میں
اس نے جب
بے حساب لوگوں کے نصیب میں
خوشیاں لکھ ڈالی ہوں گی
بے شمار تب
اس نے رک کر
سوچا ہوگا
توازن کی خاطر
کچھ تو تبدیلی چاہیے
اور یوں اس موڑ میں
لکھ کر اگلا نصیب
اس نے جو پلٹا صفحہ
وہ میرا تھا