ٹریپ

کل شب فون کیا جب تم نے
ہولے ہولے سے یوں بولے
جاناں سن لو
تم نے آ کر چاہت کا احساس دلا کر
میرے دل کو جیت لیا ہے
اتنی جلدی واپس کیوں تم لوٹ گئی ہو
پلٹ کے ایک نظر بھی نہ دیکھا
اس کی جانب
آج تلک جو دیکھ رہا ہے راہ تمہاری
جس کو سچ مچ مار گئی ہے چاہ تمہاری