مسیحا
خدا نے جب شفا تقسیم کی سارے زمانے میں
تمہاری انگلیوں پر اس نے اپنے ہاتھ سے لکھا
کسی بیمار کو چھو لو
شفا اس کا مقدر ہے
تم ہر بیمار کو اپنا سمجھتے ہو
مداوا اس کا کرتے ہو
ہر اک بیمار کے چہرے پہ رونق تم سے قائم ہے
دعا عیسائی کی تم کو لگ گئی شاید
تمہی امید ہو اس کی
شفا ہاتھوں پہ تم نے رب سے لکھوا لی
مسیحا ہو
ڈاکٹر حیدر شیرازی کے نام