آٹوگراف

وہ اکثر مجھ سے کہا کرتا کہ میں
تمہاری شہرت سے بالکل بھی خائف نہیں ہوں
میں بہت خوش ہوتا ہوں
تمہاری کامیابیوں کو دیکھ کر
لیکن لیکن جب تم کسی اجنبی کو
کسی بھی اجنبی کو آٹوگراف دیتی ہو تو
تو میں ڈر جاتا ہوں
کیونکہ
میں نے بھی تو
میں نے بھی آغاز میں تم سے آٹوگراف ہی لیا تھا