ترے غم میں ہے غم تیری خوشی میں ہے خوشی اپنی
ترے غم میں ہے غم تیری خوشی میں ہے خوشی اپنی
وگرنہ بد مزہ بے کیف سی ہے زندگی اپنی
میں روؤں گا رلاؤں گا ہنسوں گا اور ہنساؤں گا
طبیعت اپنی دل اپنا پسند اپنی خوشی اپنی
عدم کی سرحدوں سے بھی بہت آگے نکل آئے
نہ جانے اب کہاں لے جائے گی یہ زندگی اپنی