ایک عالم ہے ہمارے عیش و عشرت کے لیے
ایک عالم ہے ہمارے عیش و عشرت کے لیے
کیا قیامت ہے کہ ہم روتے ہیں قسمت کے لیے
چار دن کی زندگی ہے دوستوں ہنس بول لو
پھر تو رونا ہے قیامت تک قیامت کے لیے
صرف اتنی آرزو عاشق ناشاد ہے
کوئی دوشیزہ زمیں ہو میری تربت کے لیے