ٹھوکر بھی نہ ماریں گے اگر خود سر ہے

ٹھوکر بھی نہ ماریں گے اگر خود سر ہے
زردار کو بھی فروتنی بہتر ہے
ہے میوۂ نخل قد انساں تسلیم
جھکتی ہے وہی شاخ جو بار آور ہے