عصیاں سے ہوں شرمسار توبہ یارب

عصیاں سے ہوں شرمسار توبہ یارب
کرتا ہوں میں بار بار توبہ یارب
نہ جرم کا پایاں نہ گناہوں کا شمار
اک توبہ تو کیا ہزار توبہ یارب