تمنا

مجھے مما میری نہ لوری سناؤ
مجھے آپ اک کمپیوٹر دلاؤ
تمنا ہے روبوٹ سب کو بناؤں
میں ان انگلیوں پر جہاں کو نچاؤں
ستاروں کو اتنا میں معذور کر دوں
گزر گہہ بدلنے پہ مجبور کر دوں
نہیں مجھ کو سننی وہ باتیں پرانی
میں نقطوں سے اب خود بناؤں کہانی
ملا تیس نقطے فقط اک بناؤں
میں پھر دشمنوں پر نشانے لگاؤں
اٹھانے کسی کو نہ میں جاؤں آگے
گرا کر سبھوں کو نکل بھاگوں آگے
بھلا صرف اپنا ہو وہ گر سکھاؤ
مجھے مما میری نہ لوری سناؤ