تمام عمر فقط اس کی جستجو کرنا

تمام عمر فقط اس کی جستجو کرنا
تم اس کو یاد بھی کرنا تو با وضو کرنا


زمانہ آپ کو اعزاز سے نوازے گا
شفیق لہجے میں چھوٹوں سے گفتگو کرنا


وہ اپنے آپ کو اہل زباں سمجھتے ہیں
ذرا سکھا دے کوئی ان کو گفتگو کرنا


تم انتظار کے وعدوں کے تیر برساؤ
ہمارا کام ہے دل کو لہو لہو کرنا


حجاب ہٹنے دے کشفیؔ تو اجنبیت کا
پھر اس کے بعد بلا خوف تم سے تو کرنا