مرے غموں کا ملال مت کر
مرے غموں کا ملال مت کر
تو اپنا جینا محال مت کر
غم و الم کا ہوں اک سمندر
مرا کوئی تو خیال مت کر
تو اپنی نظروں میں گر نہ جائے
کسی سے بھی عرض حال مت کر
تجھے یقیناً ملے گی جنت
حرام خود پر حلال مت کر
ملے گی روزی تجھے بھی کشفیؔ
خدا خدا کر سوال مت کر