تلاش

مجھے ہو ڈھونڈھنا گر تو
نئے رستوں میں ڈھونڈو گے
نئی سوچوں میں پاؤ گے
نئے رشتوں میں ڈھونڈو گے
بنا ہے بادلوں میں جو
مرا گھر ہے
مرا در ہے
مجھے ملنے کی چاہت ہے
تو پھر
اونچے ہمالہ کی بلندی سے نہ گھبراؤ
چلے آؤ
وگرنہ اے مرے سائل
پلٹ جاؤ تو بہتر ہے