پاکستان

کرکٹ نامہ: کرکٹ کی دنیا کی تازہ خبریں

  • محسن عباس محسن

مارچ کے مہینے کا کھلاڑی کون؟ کیا رمیز راجہ مستعفی ہورہے ہیں؟ 2024 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی کون کرے گا میزبانی۔۔۔چار ملکی ٹورنامنٹ ہوا ملتوی۔۔۔امام الحق اور شاہین آفریدی کی لمبی چھلانگ۔۔۔جانیے کرکٹ کی دنیا میں کیا ہورہا ہے۔۔۔؟

مزید پڑھیے

کرکٹ کی سیاست اور سیاسی کرکٹ، کون سا میچ چل رہا ہے؟

  • محمد عامر شہزاد

ہماری کرکٹ میں جمہوریت ہو نہ ہو، جمہوریت اور اس کی بقا و افزائش کے لیے ہونے والی سیاست میں کرکٹ پوری طرح ، بلکہ بری طرح دخیل ہے۔ ابھی حال ہی میں آپ نے اس کا بھرپور مظاہرہ حکومت اور اپوزیشن دونوں جانب سے ضرور دیکھا ہوگا۔

مزید پڑھیے

سری لنکا میں تاریخ کا بدترین بحران – پاکستان کے لیے سبق کیا ہے؟

  • فرقان احمد

ان سب حالات میں سری لنکا کا روپیہ لڑھکتا تین سو روپے فی ڈالر کی سطح سے بھی نیچے جا چکا ہے۔ لوگ سڑکوں پر ہیں اور حکومت بالخصوص صدر گوٹبایا راجا پکسا سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔ سری لنکا کا ایک اور درد سر سات ارب ڈالر سے زائد وہ قرضہ ہے جو اسے اس سال دینا ہے۔ اس میں ایک بلین کے لگ بگ سورن بانڈز sovereign bonds کی ادائیگی بھی شامل ہے جو اسے جولائی میں کرنا ہے۔

مزید پڑھیے

علاقائی کانفرنس کے ذریعے چین اور پاکستان نے امریکہ کو کیا پیغام دیا؟

  • محمد عامر شہزاد

ایک طرف چین نے امریکہ اور مغرب کی ان امیدوں پر پانی پھیر دیا جو یہ سوچ رہے تھے کہ بچیوں کے سکول بند ہونے پر چین کی طرف سے ردعمل ایک عالمی ضرورت ہے اور وہ ضرور آئے گا، بلکہ چین نے الٹا امریکہ سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ طالبان کے منجمد اثاثے بحال کردے تاکہ اس کی معیشت کو سہارا ملے

مزید پڑھیے

عدم اعتماد، اعتماد کا بحران اور کامل اعتماد!

  • محمد عامر شہزاد

فی الوقت جو صورت حال ملک میں جاری ہے، وہ عوام بالخصوص نوجوانوں کو، جو ملک کا مستقبل ہیں، سیاسی عمل سے دلبرداشتہ اور مایوس کرنے کا باعث بن رہی ہے اوراس مایوسی و نومیدی کا نتیجہ خدانخواستہ کسی غیر جمہوری انقلاب کی حمایت کرنے یا ذہنی طور پر اس کے لیے تیار رہنے کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

حکومت کے لیے عدم اعتماد سے بھی بڑا اور خطرناک چیلنج کیا ہے؟

  • محمد عامر شہزاد

حیرت ہے کہ سیاسی میدان میں چھلانگیں لگانے والی ہماری حکومت اور اپوزیشن دونوں کی معاشی میدان میں کیفیت یہ ہے کہ ٹک ٹک دیدم، دم نہ کشیدم۔ دونوں طرف کے سیاست دان یہی سوچ رہے ہیں کہ ہمارا کام محض حکومت بچانا یا حکومت گرانا ہے اور معیشت کی بہتری کے لیے دونوں شاید کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیے

یہ تحریک عدم اعتماد کا تماشا ہے کیا؟

  • فرقان احمد

ترکی اسرائیل کی طرف بڑھا، ایران کی نیوکلیر ڈیل پر سیاستیں ہوئیں، روس پر پابندیاں لگیں، اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی پر دل دہلا دینے والی رپورٹ آئی ،بھارت میں یو پی کے انتخابات ہوئے، مقامی طور پر بم دھماکے ہوئے، چیزوں کی قیمتیں چڑھیں، لوگ بلبلانے لگے، سٹاک مارکٹ چڑھی گری۔ بہت کچھ ہوا لیکن چپ رہو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد آ گئی ہے۔ کیوں چپ رہو۔ اس لیے کے سننے والوں کو اپنی پڑ گئی ہے۔

مزید پڑھیے

پاکستان سپر لیگ: کچھ ٹاپ سیکرٹ باتیں، کچھ دلچسپ تذکرے

  • فرقان احمد

پاکستان میں ساتواں کرکٹ کا سپر لیگ میلا سج گیا ہے۔ اب شائقین جھومیں گے اور روپے گھومیں گے۔ پورے میلے میں کہاں کہاں شائقین جھومیں گے اور کہاں کہاں روپے گھومیں گے، آپ کو آج پڑھنے کو ملے گا۔

مزید پڑھیے

اسرائیل پاکستان کے ایٹمی منصوبے کی جاسوسی کیسے کرتا رہا؟

جوناتھن پولارڈ

مسٹر پولارڈ، اگرچہ ایک امریکی شہری  ہے، لیکن وہ امریکی بحریہ کی انٹیلی جنس سروس کے لیے کام کرتے ہوئے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرتا تھا۔ 1987 میں، اسے جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن 21 نومبر 2015 کو پیرول پر رہا  کیا جا چکا ہے۔ 2012 میں سی آئی اے نے ایک خفیہ دستاویز جاری کی تھی ۔

مزید پڑھیے
صفحہ 12 سے 12