افسانہ

بڑے گھر کی بیٹی

(۱) بینی مادھو سنگھ موضع گوری پور کے زمیندار نمبر دار تھے۔ ان کے بزرگ کسی زمانے میں بڑے صاحب ثروت تھے۔ پختہ تالاب اور مندر انھیں کی یاد گار تھی۔ کہتے ہیں اس دروازے پر پہلے ہاتھی جھومتا تھا۔ اس ہاتھی کا موجودہ نعم البدل ایک بوڑھی بھینس تھی جس کے بدن پر گوشت تو نہ تھا مگر شاید دودھ ...

مزید پڑھیے

محبت کی دیوی

(۱) زمین نہ جانے کتنی بارآفتاب کے گرد تصدق ہوچکی ہے، معلوم نہیں چاند کتنی مرتبہ کرہ ارض کی اوٹ سے اپنی پیشانی کا ہلال دکھا دکھا کر غائب ہوگیا اور زمین کے بخارات نہ معلوم کتنی دفعہ فضائے آسمانی میں ابر بن بن کر قطرہ زن ہوئے، لیکن رادھاؔ نے جو عزلت نشینی اختیار کرلی، وہ اسی طرح ...

مزید پڑھیے

زہرہ کا ایک پجاری

یونان کے اس عہد حسن و عشق میں، جب وہاں کا ذرہ ذرہ، خردۂ مینا کا حکم رکھتا تھا، یوں تو ہمیشہ، ہر روز، محبت کا دیوتا ایک نہ ایک نئی شان میں جلوہ گر ہوا کرتا تھا، اور کوئی لمحہ ایسا نہ ہوتا تھا جو پرستش حسن کے نقوش سے خالی گزر جاتا ہو، لیکن دنیا اور دنیا کی تاریخ یقیناً اس ساعت کی ...

مزید پڑھیے

ضرورت

یخ بستہ سرد موسم میں مری سے لاہور جانے والی فلائنگ کوچ بل کھاتے پہاڑی راستوں میں دور کہیں نظروں سے اوجھل ہوگئی۔ آفس کی استقبالیہ سیٹ پر بیٹھی ہوئی صابرہ نے بھی اپنی سیٹ کی پشت سے ٹیک لگا کر سکون کی سانس لی۔ ایک دو منٹ کے بعد دوبارہ اٹھی، بچی ہوئی ٹکٹوں کو سنبھال کر قریبی دراز میں ...

مزید پڑھیے

سنومین

باہر برف پڑ رہی تھی اور مسلسل پڑ رہی تھی۔ ایک گھر نما چار دیواری کے اندر ضمیر نے بڑبڑاتے ہوئے کمبل گھسیٹا اور اپنا منہ دیوار کی طرف کر کے خراٹے لینے لگا۔ کچھ ہی دیر پہلے جب یہ اندھیری رات برف اوڑھ رہی تھی تو زندگی ٹھٹھرتی، سکڑتی زمین کی گود میں منہ چھپانے لگی تھی۔ ضمیر کی بیوی ...

مزید پڑھیے

پارکنگ لاٹ

جہاں جھیل میں رنگ برنگی بطخیں تیرا کرتیں جنہیں کچھ ننھے بچے ڈبل روٹی کھلاتے جبکہ قریب ہی انکی مائیں بنچوں پر بیٹھی خوش گیپیوں میں مصروف ہوتیں ، کچھ لوگ اپنے پالتو جانوروں سمیت شام کی سیرکے مزے لیتے اورذرا بڑی عمر کے بچے واک کے لئے بنی ٹریل پر سائیکل چلا تے یا اسکیٹنگ کرتے، وہیں ...

مزید پڑھیے

آخری کہانی

اس بار بھی تم نے میری بات پر غور نہ کیا تو یاد رکھنا۔۔۔! آسمان پھٹ جائے گا اور زمین کا سینہ شق ہو جائے گا جس میں تم اپنی منافقت اور فرسودگی سمیت دفن کر دیے جاؤ گے۔ یوں تو میں نے پہلے بھی کئی بار تمہیں ایسی دردناک کہانیاں سنائیں اور تم سنتے رہے، بغیر کسی احساس کے۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اس ...

مزید پڑھیے

ایک گاؤں کی کہانی

نہر کے کنارے چلتے چلتے زمرد ٹھٹھک کر رکی،اچانک پلٹی اور پوری طرح اس منظر کی ہولناکی کا شکار ہو گئی۔ دل دھک دھک کرنے لگا اور قدم جیسے زمین نے جکڑ لیے۔ منہ اندھیرے اپنے محبوب سے چوری چھپے ملاقات کا نشہ ہرن ہو گیا اور اس کی جگہ دہشت نے لے لی۔ اضطراری حالت میں قریب ہی موجود کانٹوں ...

مزید پڑھیے

دو اور دو بائیس

مجھے سو فیصد یقین ہے وہ کسی لڑکی کی وجہ سے نہیں بلکہ محض اپنی پڑھائی کی وجہ سے ان دنوں ہروقت انٹرنیٹ پر رہنے لگا ہے ماریہ نے کچھ چڑتے ہوئے میری طرف دیکھ کر کہا تو اس کے چہرے پر پھیلا ادھوری سچائی کا پورا یقین مجھے بری طرح جھنجلاہٹ میں مبتلا کر گیا ۔ وہ بہت کچھ اپنی آنکھوں کے سامنے ...

مزید پڑھیے

شبانہ کا شوہر

شبانہ نے پانچ ہزار کا نوٹ کاؤنٹر پر رکھا۔ سر پر اوڑھی ہوئی چادر اور بھی زیادہ احتیاط اور سختی کے ساتھ اپنے اردگرد لپیٹ لی ۔'' بھائی صاحب ! اُدھار سودا منگوانے کے لئے معذرت چاہتی ہوں ' اُس وقت گھر میں پیسے نہیں تھے مگر کل سمیر کے ابا چھٹی پر گھر آئے تو آپ کا حساب چکتا کرنے کے لئے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 85 سے 233