ماں/مرتبان
’’وہ ہینگ ملاپیڑا تھی۔اس کے ریزے ریزے میں سیاہ ہینگ گندھی ہوئی تھی۔مجھے اس کے ہاتھوں،پاؤں،گردن اور منہ وغیرہ سے جدا جدا قسم اور شدت کی بو آتی تھی مگر ہر بو میرے لیے ناقابلِ برداشت تھی۔رفتہ رفتہ میرے ذہن میں عجیب وسوسے پیدا ہونے لگے۔ تھریڈنگ کے تیسرے چوتھے دن اگنے والے بھوؤں ...