افسانہ

اوپر نیچے اور درمیان

میاں صاحب: بہت دیرکے بعد آج مل بیٹھنے کا اتفاق ہوا ہے۔ بیگم صاحبہ: جی ہاں! میاں صاحب: مصروفیتیں۔۔۔ بہت پیچھے ہٹتا ہوں مگر نااہل لوگوں کا خیال کرکے قوم کی پیش کی ہوئی ذمہ داریاں سنبھالنی ہی پڑتی ہیں۔ بیگم صاحبہ: اصل میں آپ ایسے معاملوں میں بہت نرم دل واقع ہوئے ہیں، بالکل میری ...

مزید پڑھیے

انقلاب پسند

میری اور سلیم کی دوستی کو پانچ سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اس زمانے میں ہم نے ایک ہی اسکول سے دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا، ایک ہی کالج میں داخل ہوئے اور ایک ہی ساتھ ایف۔اے۔ کے امتحان میں شامل ہو کر فیل ہوئے۔ پھر پرانا کالج چھوڑ کر ایک نئے کالج میں داخل ہوئے۔ اس سال میں تو پاس ہو گیا۔ ...

مزید پڑھیے

اُلو کا پٹھا

قاسم صبح سات بجے لحاف سے باہر نکلا اور غسل خانے کی طرف چلا۔ راستے میں، یہ اس کو ٹھیک طور پر معلوم نہیں، سونے والے کمرے میں، صحن میں یا غسل خانے کے اندر اس کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ وہ کسی کو الو کا پٹھا کہے۔ بس صرف ایک بار غصے میں یا طنزیہ انداز میں کسی کو الو کا پٹھا کہہ ...

مزید پڑھیے

تیسری جنگ عظیم سے قبل

وہ سنگ دل گلچیں اپنے پر فریب محدّب شیشوں کی زہریلی شاعوں سے گل زمین کے لالہ فام پھولوں کو اپنا نشانہ بنا رہے تھے۔ چمنستان کے شاہین فطرت پرندے ، ان مردہ خور کر گسوں کی بدطینت خِصلت بھانپ گئے اور اپنے چمنستان کو ان مردہ خوروں کی پروازوں سے آزاد کرانے کے لئے کمر بستہ ہو گئے ۔ ...

مزید پڑھیے

ہارٹ اٹیک

سرما کا موسم تھا۔ زبردست برفباری ہورہی تھی۔ شام کے پانچ بج چکے تھے اور شہر سے دیہات کی طرف جانے والی یہ آخری ٹیکسی تھی۔ سیٹ پر بیٹھتے ہی اسے وہاں پچاس برس کا ایک موٹا تازہ شخص کالے رنگ کا ایمپورٹڈ اوَر کوٹ پہنے نظرآیا۔ اس نے اپنے دستا نے نکال کر اپنے ہینڈ بیگ میں رکھ دے ۔ ڈرائیور ...

مزید پڑھیے

مینٹل ہاسپٹل

آوارہ کتوں کی ہڑبونگ نے بستی میں دہشت پھیلا رکھی تھی ۔ یہ کتے کسی بھی گلی ، کسی بھی راستے پر بلاخوف انسانوں پر حملہ کر دیتے۔ دوسرے تیسرے روز کوئی نہ کوئی آدمی ان کی کاٹ سے ضرور زخمی ہو جاتا تھا۔ بچوں کی نفسیات آوارہ کتوں کے خوف سے کچھ زیادہ ہی متاثر ہورہی تھی۔ یہ خوف یو نہی نہیں ...

مزید پڑھیے

خوف

اس کے وجود پر خوف کا بھیانک سایہ چھایا ہوا تھا۔ کپکپی طاری ہوتے ہی وہ لاشعوری کے عالم میں تھرتھراتے ہاتھ سے اپنا گال تھام لیتا ۔ اس کی نفسیات پر اس خوف ناک زہریلے جنگلی سانپ کی دہشت اثر اندازہوچکی تھی ۔ خوف نے اس کی سوچ پر ایک حُلیہ نقش کیا تھا اور جب بھی اس حُلیہ کی آواز اس کے ...

مزید پڑھیے

ناٹ فار سیل

اُ س نے تصو یر کو آخر ی ٹچ دیتے ہو ئے برش نیچے رکھا اور چند قدم پیچھے ہٹ کر ناصرف اُس کا ناقدانہ جائزہ لیا بلکہ ہر رُخ سے اُس کو جانچا اور کہیں کوئی خامی یا کمی محسو س نہ ہونے پر اطمینا ن کا سانس لیا اور کر سی پر بیٹھ کر سر کو اُس کی پشت سے لگا کر آنکھیں موند لی اور ریلکس کر نے لگی ۔۔۔ ...

مزید پڑھیے

آدھی عورت آدھا خواب

رات کی تاریکی اِبھی بھی چاروں طرف پھیلی ہوئی تھی ۔۔۔مَیں اپنے کھیتوں میں پانی لگانے کی باری کے باعث آج ٹھنڈ کے باوجود دل مار کر آیا تھا۔۔۔ویسے بھی سردی کی رات میں گرم لحاف اور جوان بیوی دونوں کو چھوڑ کر آنا بڑے حوصلے کی بات ہے۔۔۔۔ مَیں بھی اِب تک اپنی بیوی کی گرمی کو اپنے جسم کے ...

مزید پڑھیے

لمس

وہ ایک طویل عرصہ سے بے خوابی کا شکار تھا اور یہ بات سمجھنے سے قاصر تھا کہ آخر اُس کی اِس بے خوابی کی اصل وجہ کیا ہے؟بڑھا پا۔۔۔ یا کچھ اور۔۔۔ وہ اکثر اُن دنوں کے بارے میں سوچتا جب ایک خوبصورت مخروطی انگلیوں والا نازک سا ہاتھ اُس کے مضبوط اور چوڑے سینے پر پھیلے گھنے بالوں کے درمیان ...

مزید پڑھیے
صفحہ 58 سے 233